آ?سفور? ?ون? ورس?? ?? تار?خ م?? پ?ل? بارخاتون وائس چانسلر

208

لندن: دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں چوتھے نمبر پر موجود آکسفورڈ یونی ورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون وائس چانسلر کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی پروفیسر لوئس رچرڈسن نے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ہے اس سے قبل وہ ہارورڈ میں ٹیچر اور اسکاٹ لینڈ یونی ورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں ۔

لوئس رچرڈسن آئر لینڈ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھی بقول ان کے ان کے والدین بہت غریب انسان تھے انہوں نے کھبی اسکول کی شکل نہیں دیکھی اس کے علاوہ میرے بہن بھائیوں میں سے بھی کسی نے اسکول میں داخلہ نہیں لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بہن بھائیوں کے اسکول نہ جانے کا بہت دکھ تھا اور اسی بات کو زہن میں رکھتے ہوئے دل میں ٹھان لیا تھا کہ زندگی میں ایسا کام کرونگی کہ کوئی بھی تعلیم کے حق سے محروم نہ رہ سکے ۔

انہوں نے میں دہشت گردی کے خلاف تحقیق کی اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی کہ یہ کیوں اور کس طرح پھیلی اور 2006 میں دہشت گردی کے اسباب پر ایک کتاب تحریر کی جس کا نام (واٹ ٹیررسٹ وانٹ) تھا ۔

رچرڈسن کا انتخاب یونیورسٹی کی قانون کے تحت سات سال کے لئے عمل میں لایا گیا ہے ۔ ان کی سالانہ مراعات 4 لاکھ 43 ہزار پاؤنڈ مختص کی گئی ہیں ۔