ناسا 2016 م?? ن?ا مشن مر?خ پرروان? ?ر?گا

194

نیویارک: ناسا دوہزارسولہ میں مریخ کے لئے اپنا نیا مشن شروع کریگا ۔ ناسا حکام کے مطابق نئے مشن کا نام مارکو رکھا گیا ہے

مشن بھیجے کا مقصد مریخ کی گہرائی معلوم کرناہے اس کے علاوہ اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ آیا مریخ کی تہ میں  پتھریلی زمین کاوجود ہے یا نہیں ۔

 خلائی مشن 2030 تک جاری رہے گا اس دوران وہاں زلزلے کی حرکات وسکنات کے علاوہ مریخ کی سطح پر پتھریلی زمین کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے گی ۔

 مشن کی متوقع اڑان مارچ 2016 تجویز کی گئی ہیں اور یہ کیلی فورنیا کے ائیر بیس سے بھیجا جائے گا خلائی مشن  سات ماہ کی مسافت کے بعد اپنی منزل مقصود پر پہنچے گا ۔