شمال? وز?رستان م?? فورسز ?? گا?? پر فائرنگ س? 2ا?ل?ار ش??د

195

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 5شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں پیش آیا جہاں گھات لگائے شدت پسندوں نے فورسز کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی ۔حملہ آوروں نے بھاری جدید ہتھیاروں سے گولیاں برسائیں جس کی زد میں آکر2اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔