دوسرا  ون ?? م?چ  ب?? پا?ستان ن? اپن? نام ?رل?ا

340

پاکستان نے دوسرے  ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے  سیریز کو اپنے نام کر لیا ہے ۔ زمبابوے نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 269 رنز کا ہدف دیا تھا ۔  پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے سب سے زیادہ رنز اسکور کئے ۔

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ون ڈے  میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے 269 رنز کا  ہدف  47.2 اورز میں حاصل کرلیا ۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز  اظہر علی اور سرفراز احمد نے کیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور اظہر علی نے کیا جنہوں نے 104 گیندوں پر 102 رنز بنائے ان کے علاوہ حارث سہیل نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 52 رنز اسکور کئے۔

زمبابوے ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور سکندر رضا نے کیا جو کہ 84 گیندوں پر 100  رنز اسکوربنا کر ناٹ آوٹ رہے۔