منش?ات اسمگلنگ، سعود? عرب م?? ا?? اور پا?ستان? ?ا سرقلم

261

ریاض: سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کےالزام میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کردیا گیا۔ اقوام متحدہ نےاظہار تشویش کا کیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی شہری احسان امین کا سرقلم کردیا گیا ہے ۔ رواں سال ایسی سزا پانے والا یہ 90واں مجرم تھا ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نےاس طرح کی سزائیں دیئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدےدار کے مطابق اس طرح کی سزاؤں سے سعودی عرب میں قدامت پسند بادشاہت کو تقویت مل رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں مجرموں کے سر قلم کیے جانے کا رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے صرف سال 2015 میں  سرقلم کئے افراد کی تعدادا 90 ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل 2014 میں یہ تعداد 87 تھی ۔  سرقلم کئے جانے والوں میں اکثریت غیر ملکی شہریوں کی ہیں۔