شرج?ل م?من ن? گ?ر پر چ?اپ? ?? ترد?د ?رد?

220

سندھ کے وزیر بلدیات واطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے گھر پر چھاپے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹی خبرکے خلاف پیمرا کو خط لکھیں گے۔

یاد رہے کی نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا تھا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حساس اداروں نے کراچی کے پوش علاقے خیابان مجاہد میں شرجیل میمن کے گھر چھاپا مارا اور 2ارب روپے برآمد کیے جب کہ ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈکیے۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے گھر پر چھاپے کی خبرکی تردید کی اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے گھر پر کوئی چھاپا نہیں پڑا اور نہ ہی رقم برآمد کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ مذکورہ خبر کے خلاف پیمرا کو خط لکھیں گے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شرجیل میمن کے سیکرٹری کو کرپشن الزاما ت میں گرفتار کیا گیا تھا۔