طا?ر عرف لمبا ?? گرفتار? س? متعلق ا?س ا?س پ? مل?ر س? جواب طلب

271

سندھ ہائی کورٹ  نے مبینہ طور پر”را”سے تربیت حاصل کرنے والے ایم کیوایم کے کارکن طاہر ریحان عرف لمبا کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر راؤانوار سے جواب طلب کرلیا۔

جمعہ کے روز سندھ ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے طاہر ریحان عرف لمبا کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ طاہر ریحان کو 26 فروری کومکا چوک سےحراست میں لیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر اس نے خود کو را کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا۔

عدالت نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر راؤانوار سے جواب طلب کرلیا اور 4جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔