تاج?ستان فوج ?ا اعل?? ?مان?رداعش م?? شامل

228

دوشنبے: تاجکستان اسپیشل فورس کے کمانڈر کرنل گلمرود کلیموف نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہیں گلمرود کلیموف تاجکستان کے بہت سے اہم معاملات سے آگاہ تھے۔ ان کی داعش میں شمولیت سے تاجکستان کو سیکیورٹی کے لحاظ سے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر نیوز ایجنسی کے مطابق تاجکستان کی وزارت داخلہ کی اسپیشل فورس کے کمانڈر کرنل گلمرود کلیموف گذشتہ ماہ اپنی اہلیہ سمیت لاپتہ ہوگئے تھے۔

 دس روز قبل ترک میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تاجکستان کے ایک اعلیٰ سیکیورٹی اہلکار جعلی دستاویزات پر شام میں داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد تاجک وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا اسی دوران گلمرود کلیموف کا ایک ویڈیو بیان جاری ہوا جس میں وہ داعش میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اسلام مخالف روئیے آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کی وجہ بنی۔

واضح رہے کہ مذکورہ کرنل سویت یونین (یو ایس ایس آر) سے الگ ہونے والی ریاستوں میں اعلیٰ حکام کی حفاظت اور فسادات پر قابو پانے کے لیے بنائی گئی اومون نامی اسپیشل پولیس فورس کے سربراہ تھے۔ اومون فورس روس، بیلاروس، قازقستان اور تاجکستان میں موجودسیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

غیر ملکی مبصرین نے تاجکستان کے اہم کمانڈر کی داعش میں شمولیت کو تاجکستان کی داخلی صورتحال کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے معاملات سے تاجکستان میں داعش کی دخل انداذی بڑھ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔