?وس?ن بول? ن? ?ورپ? س?زن ?? ر?س ج?ت ل?

235

دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے یورپین سیزن کا پہلا معرکہ سر کرلیا۔

ورلڈاور اولمپک چیمپئن بولٹ نے چیک ری پبلک کے شہر اوسٹراوا میں ہونے والے ڈائمنڈ سپائیک ایونٹ کی دو سو میٹر کی  ریس بیس اعشاریہ ایک تین سیکنڈز میں طے کرکے اوسٹراوا میں ساتویں بار کامیابی حاصل کی۔ عالمی چیمپئن نے مقررہ فاصلہ آباسانی طے کرلیا اور سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپین سیزن کی پہلی فتح حاصل کرلی۔

مردوں کی سو میٹر ریس جمیکا کے اسافہ پاول کے نام رہی۔ پاول نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ ایک چار سیکنڈزمیں طے کیا۔