عز?ر بلوچ اور حماد صد?ق? پر ??? نظر??، چو?در? نثار

277

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عزیر بلوچ اور حماد صدیقی سے لاعلم  نہیں ہیں وہ پوری طرح سے ہماری نظروں میں ہیں ہم کسی طرح بھی انھیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

ایگزیکٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کے خلاف ایف آئی آر حتمی نہیں ہیں مزید تحقیقات کے سامنے آنے پر ہی ایگزیکٹ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

بول چینل سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بول کی رجسٹریشن کے لئے ریجسٹریشن کے طریقہ کار کو درست طور پر نہیں اپنا گیا۔

چوہدری نثار کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات ضروری نہیں کہ ایگزکٹ کے خلاف صرف ایک ہی ایف آئی آر درج کی جائے انھوں نے کہا کہ ہم نے برطانوی وزیر داخلہ کو ایگزکٹ سے متعلق خط لکھ دیا ہے اور قانونی کاروائیوں میں مدد کے لئے ایف آئی اے نے ایف بی آر کو بھی خط لکھا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم انٹر پول سے بھی ایگزیکٹ کے معاملے میں رابطے میں ہیں اور آنے والے چند دنوں میں یو اے ای حکام کو بھی ایگزیکٹ کے معاملے پر باضابطہ طور پر خط لکھا جائے گا۔ گزشتہ دنوں ایف آئی اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو خط لکھنے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دی گئی تھی۔