ب? ?ام سال دوئم ?? امتحانات برائ? 2014 ء?? نتائج ?ا اعلان ، جامع? ?راچ?

229

                جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال دوئم اور(سال اول ودوئم باہم) پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں مریم بی بی بنت عبد الخالق سیٹ نمبر656022 نے 939 نمبرکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زبیر جلیل ولد جلیل احمد سیٹ نمبر655526 نے 907 نمبر کے ساتھ دوسری اور علیزا متین بنت عبدالمتین سیٹ نمبر656066 نے 903 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل6525 طلبا وطالبات شریک ہوئے۔ 122 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 690 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 12.44 فیصد رہا۔