?رپشن ?? وج? س? مل?? مع?شت ?? ج??? ??و??ل? ?ور?? ???، سراج الحق

264

منصورہ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی سے آنے والے طلباء کے وفد سےملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نصراللہ خان شجیع شہید کے سکول( عثمان پبلک سکول) کے 45 رکنی طلباءکے وفد سے منصورہ میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفد سے انکا کہنا تھا کہ ظلم و جبر اور کرپشن کے نظام نے ملکی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکمران اپنی ذات کے سحر سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔ شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو پینے کیلئے پانی تک میسر نہیں۔ حکمران بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اعلانات پر عمل درآمد نہیں کرواسکے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک سیلاب آئے گا جس کے آگے رمضان کے دوران بند باندھنا ممکن نہیں ہوگا۔

 سینیٹر سراج الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکمران دھوکے سے ووٹ لیتے ہیں اور پھر پانچ سال تک عوام کا استحصال کرتے ہیں۔تعلیم کا یکساں اور منصفانہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں جہالت نے ڈیر ے ڈال رکھے ہیں۔ لاکھوں بچے تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے آئندہ بجٹ میں تعلیمی بجٹ کو دوفیصد سے بڑھا کر کم ازکم پانچ فیصد کیا جائے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ترقی کے بام عروج پر پہنچنے والی قوموں نے اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا مگر پاکستان میں انگریز کے غلام حکمرانوں نے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت غریبوں کے بچوں کو تعلیم سے دور رکھا ہوا ہے۔