???ساس: شد?د بارشو? ?? وج? س? س?لاب? صورتحال پ?دا?وگئ? ??

257

                ٹیکساس میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورتحال پیدا کر دی ہے جس کے باعث وسیع پیمانے پر لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے ہوسٹن میں سیلاب اور طوفان میں 21افراد ہلاک اور 4ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ تازہ بارشو ں کے باعث ٹیکساس کے دریاﺅں میں سیلاب آگیا جس کے باعث وسیع پیمانے پر لوگوں کو گھروں کو خالی کرنا پڑ گیا ہے۔

ویلاس کے قریب ہزاروں کاریں سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ریڈ کراس نے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے کار سواروں میں پانی اور اشیائے خوراک تقسیم کی۔ ہائی وے پر اپنے 6ماہ کے بچے کے ساتھ پھنسی خاتون ونیسا نے ٹی وی ڈبلیو ایف اے اے سے گلہ کیا کہ میں صورتحال سے بہت مایوس ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کسی جزیزے پر ہوں جہاں کوئی کسی کی پرواہ نہیں کرتا ۔

امریکا کے قومی موسمیات کے محکمہ نے ٹکیاس اور میسوری میں سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ اضافی بارشوں کی وجہ سے ٹیکساس کے دریا پہلے ہی ریل رہے ہیں۔ ڈلاس کے حکام نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد گھروں کو جائیں اور گلیوں میں نہ رہیں۔ گورنر گریگ اسیبٹ نے 70کاونٹمبز کو آفت زدہ قرار دیا ہے ۔