نئ? بج? م?? موبائل فون م?نگا ?رن? ?? ت?ار?

268

اسلام آباد: حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں موبائل فون مزید مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے موبائل سیٹ کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح دوگنی کرنے کی سفارش کی جائےگی جبکہ کم قیمت والے موبائل سیٹ کی درآمدی ٹیکس 150 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی جائے گی جبکہ درمیانی قیمت کے موبائل کی قیمت پر 250 سے بڑھا کر 500 روپے کر دی جائے گی ۔

اسمارٹ فون کی درآمد پر سیلز ٹیکس 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیا جائے گا،زرائع ایف بی آر کے مطابق موبائل سیٹ پر ٹیکس عائد کرنے سے 8 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے ۔