?? پ? ?? ال??شن، خوات?ن وو? ?? حق س? محروم

211

پشاور: خیبر پختون خواہ میں آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جہاں سیاسی کارکنان کے درمیان تصادم کے واقعات رونما ہوئے ہیں وہیں پشاور کے کئی علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے ۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق پولنگ کے آغاز سے ہی صوبے بھر کی خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کی رپورٹ موصول ہورہی تھی کہیں پولنگ عملہ موجود نہ تھا تو کہیں مقامی عمائدین نے آپس مین مک مکا کرتے ہوئے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکدیا  ہے ۔

شہر کے کئی مقامات ایسے ہیں کہ جہاں سیاسی کارکنان نے خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور پولنگ کو معطل کرایا جبکہ پولیس اس سلسلے میں خاموش تماشائی کا کام سر انجا م دیتی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے کئی علاقوں میں  خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حق سے محروم کردیا گیا ہے کئی مقامات سے خواتین کو زبردستی گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

مردان کی طرح ہنگو میں بھی قبائلی عمائدین نے متفقہ طور پر خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی ہیں اور صرف مرد حضرات کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہیں ۔

صوبائی دارلحکومت کی یوسی سردار کالونی میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے مقامی لوگوں کے اس فیصلے پر خواتین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان افراد کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ پشاور کے علاقے کلاں میں خواتین سے من پسند امیدواروں کو جتوانے کے لئے زبردستی ووٹ کاسٹ کرائے جارہے ہیں ۔

اسی طرح نوشہرہ کے علاقے کرلی میں بھی خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تیس سال سے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہیں ۔