عامر خان ن? امر??? با?سر ?و د?ول چ?اد?

271

نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے لائٹ ویلٹرویٹ چیمپین شپ کے مقابلے میں امریکن باکسر کرس الجیری کو شکست دیدی ہے ۔

بارکلیس سینٹر نیویارک میں کھیلے گئے لائٹ ویلٹرویٹ چیمپین شپ میں دونوں باکسر کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا حریفوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے مقابلہ بارہ راؤنڈ تک جاری رہا مقابلے کے بعد جیوری کے ارکان نے مشترکہ فیصلے میں عامر خان کوکامیاب قراردیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی عامرخان نےکیریئرکی31ویں فتح بھی حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامرخان نے میری ویدر، الیگزینڈر کو بھی رنگ فائٹ میں شکست سے دوچار کیا تھا ۔