?? پ? ?? م?? بلد?ات? انتخابات ?ا م?دان سج گ?ا

268

پشاور:   خیبرپختونخوا ہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے صوبے بھر میں آج میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

خیبرپختونخواکے24 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کاوقت شروع ہوگیا ہے جو کہ بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہےگا۔

خیبرپختونخوامیں ضلعی کونسلزکی 978نشستوں کیلئے5ہزار480امیدوارمیدان میں موجود ہیں جبکہ ٹاؤن اورتحصیل کونسلزکی 9سو78نشستوں پر5ہزار907امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد کئے جارہے ہیں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ، خیبر پختون خواہ میں حکومتی امور چلانے والی پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹٰی ، جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتیں اس دنگل میں شامل ہیں

مبصرین کے مطابق  بلدیاتی الیکشن میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

انتخابات میں ایک کروڑ31لاکھ سےزائدووٹرزحق رائےدہی استعمال کررہےہیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبہ بھرمیں 11ہزار2سو11 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جن میں سے2 ہزار5 سو پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیاگیا ہے ۔

بلدیاتی الیکشن کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس اور ایف سی اہلکار مشتبہ افراد کی جامع تلاشی لے رہیں ہیں ۔