سانح?مستونگ پر بلوچستان ح?ومت ?ا ت?ن روز? سوگ ?ا اعلان

227

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے سانحے مستونگ کے خلاف صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سانحے کے خلاف تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور سیاہ پرچم لہرائے جائیں گےجبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے  آئی جی بلوچستان سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہیں ۔

وزیراعلی ٰبلوچستان عبدالمالک نے وزیراعلی ٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے میں بیٹھے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مستونگ واقعہ انتہائی دردناک ہے اس سانحے نے سب کو دکھی کردیا ہے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی کا عالمی واقعہ ہوسکتا ہے انہوں نے آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ مستونگ واقعے کو سانحہ پشاوراورصفوراکی طرح لیں اور فی الفور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے سانحے کے خلاف صوبے بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا اور تاجر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ اس سانحے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔