سانح? مستونگ م?? را ملوث ??، سرفراز بگ??

307

سرافراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں کاروائی بھارتی ایجنسی را کے فنڈز سے چلنے والے لشکر نے کی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مستونگ واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی فنڈنگ سے چلنے والا لشکر ملوث ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز کو ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

سرافراز بگٹی نے کہا  کہ سیکورٹی فورسز نے سانحہ مستونگ کے بعد فوری کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جس میں اب تک 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے کئے ٹھکانوں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ میں ایک خاتون تاحال لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ مستونگ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ایف سی کمانڈوز سمیت 500 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ شب کوئٹہ سے کراچی آنے والے مسافر کوچز کو مستونگ کے قریب اغواء کرلیا گیا تھا جس میں موجود 70 میں سے 20 مسافروں کو اغواء کاروں نے اپنی دردنگی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا تھا۔