وز?راعظم اور آرم? چ?ف ?ا آئ? ا?س آئ? ??? ?وار?ر ?ا دور?، آئ? ا?س پ? آر

202

 اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ امور کے علاوہ ملکی سیکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بیرونی خطرات سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور قربانیاں دینے والے فوجی جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ محفوظ اورخوشحال پاکستان بنانے کیلیےدہشتگردی اورانتہا پسندی جیسے بڑےچیلنجز سے نبردآزماہوناہوگا ۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والے ہر اقدام کو سختی کے ساتھ کچلا جائے گا اور کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات میں آرمی چیف اور وزیراعظم نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔