سعود? عرب د?ما??، داعش ن? ذم? دار? قبول ?رل?

213

ریاض: جمعے کے روز دمام کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہیں، عسکری تنظیم نےکاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

انٹرنیٹ پر جاری بیان میں داعش نے کل دمام کی مسجد امام حسین رضہ کو کار بم سے نشانہ بنانے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے وہ سعودی عرب میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سخت سیکیورٹی کے باوجود عسکریت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں کل ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور اور اکیس زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل صوبہ قطیف کی مسجد و امام بارگاہ میں بھی خودکش دھماکہ سے اکیس افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے