تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی نے مانسہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہم سے ٹھیک طرح سے انتظامات نہیں ہوسکے۔
دھاندلی سے متعلق بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی کی گئی ہے تو وہ ہمیں دھاندلی کے ثبوت فراہم کرے۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ضلع مانسہرہ میں 59 میں سے 35 سیٹیں جیت لی ہیں اور اب ضلع مانسہرہ میں تحریک انصاف اس قابل ہوگئی ہے کہ وہ اپنی حکومت بنا سکے۔