ف?س ب? ?ا ا?? ا? لن? ب?ن متعارف

310

فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے آپ مطلوبہ  ویب سائٹ پر جائے بغیر ایک بٹن کے ذریعے اپنا مواد شیئر کراسکیں گے۔

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ  اپنی ویب پر سرچنگ کا فیچر متعارف کرائے گاجسے ایڈ اے لنک کا نام دیا گیا ہے۔

اس وقت فیس بک پر کسی لنک کو شیئر کرنے کے لیے صارفین کو یا تو مطلوبہ سائٹ پر جا کر شیئر لنک کا بٹن کلک کرنا پڑتا یے یا پھر اس پیج کا لنک فیس بک پروفائل پر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے تاہم اب نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسند کا مواد ٹائپ کر کے اسے فیس بک کے نئے ایڈ اے لنک بٹن کے ذریعے شیئر کرسکیں گے۔