ا?گز??? ?ا جعل? پرن?نگ پر?س پ??اگ?ا ??، شا?د ح?ات

265

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات کا کہنا ہے ایگزیکٹ کا جعلی پرنٹنگ پریس بھی پکڑا گیا ہے جہاں جعلی ڈگریاں چھپتی تھیں ۔ ان کا کہنا تھا ہمارے پاس اتنے ثبوت اکٹھے ہو گئے ہیں کہ شعیب شیخ کے خلاف مزید کیس بن سکتے ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات ایگزیکٹ کے خلاف بہت سارے شواہد ہمارے پاس ہیں اور ابھی فرانزک ٹیم مزید ڈیٹا پر کام کر رہی ہے ۔ ڈومین کیسے خریدا جاتا تھا کون سب پتہ چل گیا ہے ۔

شاہد حیات کا کہنا تھا 17 دن میں شواہد اکٹھے کر کے عدالت میں پیش کریں گے ۔ فرانزک ٹیم نے کافی حد تک کام مکمل کر لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایگزیکٹ ملازمین سے تفتیش سے متعلق طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کا کہنا تھا ایگزیکٹ کاجعلی پرنٹنگ پریس بھی پکڑاہےجہاں جعلی ڈگریاں چھپتی تھیں، جس عمارت میں ڈگریاں پرنٹ کی جاتی تھیں وہ کرائےپرتھی، جعلی ڈگریوں سے متعلق کافی معلومات ملی ہیں۔