?راچ?:پاپوش نگر م?? فائرنگ، دو افراد جا? بحق ، ا?? زخم?

263

ناظم آباد پاپوش نگر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین افراد میں دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے ۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے تین افراد میں سے دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے ہیں ۔ جبکہ ایک زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پاپوش نگر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں دوران علاج دو افراد دم توڑ گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت وزیر اور سدھیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کا نام نواز ہے ۔