کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئےسیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ رشیدآباد، ملیر،کورنگی اور نگینہ اسکوئر حیدری میں سرچ آپریشن کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے بھتہ خور بھی شامل ہیں جو حیدری مارکیٹ میں زکوۃٰ کی پرچیاں تقسیم کررہے تھے۔
ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔