چ?ن م?? عوام? مقامات پر سگر?? نوش? پر 16?الر جرمان?

203

چین کی حکومت نے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے یکم جون سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکومت نے سگریٹ نوشی پر قابو پانے کے لیے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا قانون پاس کیا ہے جس کے بعد اسکولوں ،اسپتالوں اور کھیل کے میدانوں سمیت عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شائع کی جائیں گی۔عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے کو 16ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔