بلد?ات? انتخابات م?? تحر?? انصاف آگ?،جماعت اسلام? ??48نشست??

187

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےاب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں حکومتی پارٹی تحریک انصاف سب سے آگے ہے جب کہ جماعت اسلامی 48وارڈز میں کامیاب ہوئی ہے۔

کے پی کے میں 10سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔اب تک 24اضلاع کی 978وارڈز میں سے 440کے غیر حتمی نتائج آچکے ہیں۔

نتائج کے مطابق تحریک انصاف122، اے این پی44، جماعت اسلامی48، جے یو آئی ف57، ن لیگ53، پی پی21 اور قومی وطن پارٹی نے7 نشستیں جیتی ہیں۔ عوامی جمہوری اتحاد پاکستان نے 2 سیٹیں حاصل کیں جبکہ 56 نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئیں۔

ضلع بونیر کے 29 وارڈز میں سے 22 کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ جس کے مطابق پی ٹی آئی 7 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے ، جماعت اسلامی کے حصے میں پانچ اور اے این پی نے چار نشستوں پر کامیابی سمیٹی ۔انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 7جون کو کیا جائے گا۔