ا?م ا?س اور ا?م ?? پروگرام م?? داخلو? ?ا آغاز پ?ر س? ?وگا، جامع? ?راچ?

234

جامعہ کراچی کے رجسٹرار کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایس اور ایم ڈی پروگرام میں داخلوں کا آغاز پیر سے ہوگا۔

 جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق ایم ایس اور ایم ڈی داخلہ پروگرام برائے سال 2015ءمیں داخلوں کا آغاز یکم جون بروزپیر  سے ہو رہا ہے۔ داخلہ کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹس سے ڈاون لوڈ کرکے 6000 روپے کےپے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی اور دستاویزات کے ساتھ 8 جون تک دفتر برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق (بی اے ایس آر) میں جمع کرا سکتےہیں۔

 اعلامیہ کے مطابق داخلے کے لئے بیچلر آف میڈیسن/ بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) اور بی ڈی ایس یا اس کے مساوی تعلیم ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹی سے ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ایک سالہ ہاﺅس جاب اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا قابل قبول رجسٹریشن ہونا چاہئے۔

 اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 11 جون کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔ داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 11 اور 12 جون کو دفتر برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق (بی اے ایس آر) سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار 14 جون کو صبح 10 بجے سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر 17 جون کو جامعہ کراچی کی ویب پرجاری کی جائے گی۔