مشا?دالل? ?ا ?وا?ن ?? پ? ?و انتبا?

261

وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات سینیٹر مشاہد اللہ نے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کو اتنباہ کیا ہے کہ آئندہ مقبوضہ کشمیر کے بغیر پاکستان کا نقشہ شائع کیا گیا تو ایکشن لیا جائے گا۔

یادرہے کہ موسمیاتی تغیرات اور یو این ڈی پی نے ایک مشترکہ رپورٹ جاری کی تھی جس کے بروشر میں پاکستان کے نقشے سے مقبوضہ کشمیر کا علاقہ غائب تھا۔

سینیٹر مشاہداللہ نے نوٹس لیتے ہوئے یو این ڈی پی کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ آئندہ ایسی سنگین غلطی سر زد کرنے سے باز رہے ،بصورت دیگر اقوام متحدہ سے باضابطہ احتجاج اور معاملے کو وزارت خارجہ کے ذریعے عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا اور سفارتی سطح پر ذمہ دارافسران کے خلان کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔