تمبا?ونوش? م?? ?م? ??لئ? بروقت قانون ساز? ?? ضرورت ??، سائر? افضل تار?

191

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تمباکونوشی میں کمی کےلئے بروقت قانون سازی کی ضرورت ہے۔

سائرہ افضل تارڑ کا اپنے انٹرویوں میں کہنا تھا کہ تمباکو نوشی سے صحت کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انسداد تمباکونوشی کے قومی دن کی مناسبت سے سائرہ افضل تارڑکا کہنا تھا کہ اس دن کے منانے کا مقصدعوام کو تمباکونوشی کے مضمرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے اپنی رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر تمباکو نوشی کی لعنت پر قابو نہ پایا گیا تو2030ءتک اس سے ہونے والی اموات80 لاکھ سالانہ تک بڑھ سکتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تمباکونوشی کا دھواں بھی بے انتہا نقصان دہ ہے اور ہر دس میں سے سات افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ عالمی سطح پر اس حوالے سے مہم شروع کی گئی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاشرے سے اس بری عادت کے خاتمہ کےلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے والدین کوبھی ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس بری عادت سے بچائیں۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کو تمباکو نوشی کی برائی سے بچانے کےلئے بروقت قانون سازی انتہائی ضروری ہے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام میں مدد حاصل کی جاسکے۔