نان اوپ?? ممال? ?? خام ت?ل ?? پ?داوار م?? اضاف? متوقع

225

نان اوپیک ممالک کی خام تیل کی پیداوار میں2017ء تک اضافہ متوقع ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منڈیوں میں کم قیمتوں کے باوجود شمالی امریکی ممالک خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں دیئے جانیوالے اعدادو شمار کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں کمی سے اوپیک کے خام تیل کی پیداوار 2017ء میں28.2ملین بیرل یومیہ تک کم ہو سکتی ہے جو کہ2014ء کے دوران 30ملین بیرل یومیہ تھی جبکہ طلب میں کمی کی صورت میں اوپیک کو خام تیل کی موجودہ پیداوار 31ملین بیرل یومیہ میں کٹوتی کرنا ہو گی یا پھر قیمتوں میں کمی کو ایک طویل عرصہ تک برداشت کرنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق جون2014ء کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی اور قیمتیں2008ء کے تیل کے بحران سے بھی نچلی سطح پر پہنچ گئیں تا ہم اس کے باوجود نان اوپیک ممالک تیل کی پیداوار میں اضافہ کر رہے ہیں۔