بلد?ات? انتخابات م?? د?اندل? ?? ش?ا?ات مل? ???،سراج الحق

261

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی بہت سی شکایات ملی ہیں۔

بلدیاتی الیکشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پولنگ کے روز جانی نقصان اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے ورثا ء سے اظہار تعزیت کیا۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کوروکنے کے لیے جودعوے اور وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوسکے، صوبےبھر سے دھاندلی کی بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد اپنا موقف پیش کریں گے تاہم دھاندلی کی شکایات الیکشن کمیشن کے دامن پر بدنما داغ ہیں۔