پا?ستان ?? ت?ار ?رد? سولر پ?نل ?? برآمد شروع

195

سولر پینلزتیار کرنے والی پاکستانی کمپنی نے مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کی بر آمد شروع کر دی۔

ٹی یو وی سرٹیفائیڈ سولر پینلز تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی ٹیسلا انڈسٹریز کے سربراہ عامر حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ کو شمسی توانائی کے شعبے میں عالمی معیار کے سولر پینلزکی تیاری اور ایکسپورٹ پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے .

 دنیا بھر میں پاکستان کے بنائے ہوئے سولر پینلز کو ٹی یو وی (TUV) سر ٹیفکیٹ ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کو بھی پاکستان سے ابتدائی طور پر دو سو پچاس کلو واٹ کے سولر پینلز ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انجنیئر نگ ڈویلپمنٹ بورڈ آف پاکستان (ای ڈی بی )کو چائییے کہ وہ سولر پینلز کی انجنئیرنگ میں ہونے والی ترقی کو مزید وسعت دینے کیلئے کام کرے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسلا انڈسٹریز نے مقامی سطح پر سولر پینلز تیار کر کے عالمی معیار کا سب سے اعلی ایوارڈ بھی جیتاہے اور اس کے ساتھ ساتھ امریکہ سمیت یورپ اور سنٹرل ایشیائی ریاستوں کو 310 کلو واٹ سے زائد پاور کے حامل سولر پینلز ایکسپورٹ بھی کئے جا چکے ہیں ۔