نائج?ر?ا ?? مسجد م?? خود?ش حمل?،26افراد جا? بحق

244

نائجیریاکے صوبےبورنو کی مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 26افراد جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

نائجیریا کے شمال مشرقی صوبے کے شہر میڈگری میں الحاجی ہارونا مسجد میں خود کش حملہ آور نے خود کو اس وقت بارودی مواد سے اڑا دیا جب نماز ادا کی جارہی تھی۔

بورنوکے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دیسی ساختہ خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے زیر اثر ہے اور یہاں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔