لا?ور م?? ?رن? لگن? س? ا?? ?? خاندان ?? 3افراد جا? بحق

219

لاہور کے علاقے شالیمار میں زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے شالیمار شیلر چوک کے رہائشی نصیر اور بشیر کا مکان زیر تعمیر تھا ۔ مکان کی چھت پر لوہے کا راڈ ہٹاتے ہوئے بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس سے نصیر ، بشیر اور ان کا بھتیجا احمد نواز موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت اہل خانہ پر قیامت بن کے ٹوٹی ، ہرآنکھ اشکبار  ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی لاہور کے علاقے کینٹ میں بھی زیرتعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔