امن اور ترق? ?ا راست? قبا ئل? علاقو? س? ?و ?ر گزرتا ??، سراج الحق

234

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حجرہ حاجی سید خان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ قبا ئلی علاقوں سے ہو کر گزرتا ہے۔

 سراج الحق کا اپنے خطاب میں کہنا تھاکہ جب تک قبائلی علاقوں کے عوام اور انکے مسائل پرخصوصی توجہ نہیں دی جائے گی جب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ المیہ ہے کہ گذشتہ 68 سال میں اسلام آبادکے حکمرانوں نے قبائلی عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی ۔ اگراسلام آباد میں رہنے والے محب وطن ہیں تو اسی طرح قبائلی عوام بھی محب وطن ہیں۔ بدقسمتی سے ہماری سرکار نے غیروں اور ملک دشمن عناصرکے پروپیگنڈوں کے ذریعے قبائلی شہریوں کو دہشت گرد کا لقب دیا ہے اور قبائلی علاقوں کو دہشت گردی کا مرکز بنا کر پیش کیا گیا ہے اس رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد صوبائی حکومت خاص طور پر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی کاوشوں کا نتیجہ اور بہت بڑی کامیابی ہے۔ خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام ملک کیلئے قابل تقلید مثال اور ایک معیار ہے۔ جس میں عوام کو اپنے مسائل کا حل دروازے پر ملے گا۔

 اپنے خطاب میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں انتظامی خرابیاں بھی سامنے آئی ہیں اور دنگاو فساد کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں اور بد نظمی کی شکایات موصول ہویں ہیں ان خرابیوں کو دور کرنے کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی بنتی ہے۔ انتظامات اور دیگر امور پر توجہ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قبائلی علاقوں کیلئے بجٹ سے پہلے 100ملین روپے مختص کرنے کی مرکزی سرکار سے اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے مرکزی سرکار اٹھارہ ملین روپے مختص کرسکی جو کہ قبائلی عوام کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے کہا ہم اب بھی یہی مطالبہ دہراتے ہیں کہ قبائل کو بھی اسی طرح جینے کا حق دیا جائے جیسا حق اسلام آباد میں رہنے والوں کو حاصل ہے۔

 سراج الحق نے جماعت اسلامی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ جماعت اسلامی عوامی مینڈیٹ کا پورا پورا احترام کرے گی اور مقامی حکومتوں میں میرٹ اور آئین کی حکمرانی کے قیام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

  جماعت اسلامی نے دیر کے دونوں اضلاع میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے اور چترال اور پشاور سمیت دیگر اضلاع میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس موقع پر معروف قبائلی رہنما حاجی سید خان اور انکے بھائیوں نے امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کو الخدمت فاﺅنڈیشن کیلئے تین عدد ایمبولنسزکی چابیاں اور یتیم بچوں کے لیے کتابیں اور نقد رقوم دیں ۔