فرنچ اوپن ??نس: اعصام الحق اور اناستاس?ا رو??نوا م?س? ?بلز ?? ?وار?ر فائنل م?? پ?نچ گئ?

371

سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی اور انکی آسٹریلین جوڑی دار اناستاسیا روڈینوا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

اعصام الحق اور مکسڈ ڈبلز نے دوسرے راﺅنڈ کے میچ میں کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر اور انکی فرنچ جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوویک کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میچ میں سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی اور انکی آسٹریلین جوڑی دار اناستاسیا روڈینوا کا مقابلہ کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر اور انکی فرنچ جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوویک سے تھا۔

میچ میں سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی اور انکی آسٹریلین جوڑی دار اناستاسیا روڈینوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر اور انکی فرنچ جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اعصام الحق قریشی اور انکی آسٹریلین جوڑی دار اناستاسیا روڈینوا کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ مائیک برائن اور انکی جوڑی دار بتھینی میٹک سانڈز سے ہوگا۔