لا?ور: س?? ?ر?ف? پول?س ا?ل?ارو? م?? انعامات ?? تقس?م

229

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنے پر 3انسپکٹرز سمیت 12اہلکاروں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹس دیئے ہیں۔

 طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے جس محنت اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دیئے انکی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کالے شیشے،بغیررجسٹریشن ،غیر نمونہ،بغیر نمبرپلیٹ ،اور گرین نمبر پلیٹ گاڑیوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا۔

انکا کہنا تھا کہ ٹریفک افسران، سیکٹرانچارجز اور وارڈنزشاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف میچ دیکھنے کےلئے آنےوالے شائقین کو پارکنگ کی بہترین سہولیات فراہم کی بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

 چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے مزید کہا کہ اس دوران شہریوں نے بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کا بھرپور ساتھ دیا جو پولیس عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔