?? آئ? خان:عل? ام?ن گن?اپور ن? پول?س ?و گرفتار? د? د?

33

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرمال علی امین گنڈاپور نے پولیس کو گرفتاری دے دی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے بعد غائب ہو جانے والے صوبائی وزیرمال کے پی کے علی امین گنڈاپور نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے ۔ ڈی پی او صادق بلوچ کے مطابق علی امین کو تھانہ صدر منتقل کردیا گیا اور پولیس نے علی امین کے گھر کا محاصرہ ختم کر دیا ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو محفوظ مقام پر رکھا جائے گا ۔ علی امین گنڈاپور پر کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے دوران زبردستی بیلٹ بکسز اپنے ساتھ لے جانے اور بیلٹ بکسز توڑنے کا الزام ہے اور مبینہ طور ان کے گارڈ کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہو گئی تھی ۔