صوبائ? ح?ومت اپن? ذم? دار?ا? دوسرو? پر ن? ?ال?، ال??شن ?م?شن

160

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پرویز خٹک اور عمران خان کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر نہ ڈالے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔

 الیکشن کمیشن کااپنے بیان میں کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی معاونت کے لئے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی خدمات لی گئیں جبکہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے فوج اور ایف سی کی خدمات مانگی تھی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی مرحلہ  میں کرائے جائے جبکہ سیکیورٹی صورتحال کےپیش نظرصوبائی حکومت کوبلدیاتی انتخابات مرحلہ و ارکرانیکی تجویز دی تھی ۔ اگر بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جاتے تو صوبے بھر میں ہونے والے بدانتظامی اورتشددکےواقعات سےبچاجاسکتاتھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پرویز خٹک کی طرف سے الیکشن کمیشن  پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تمام اداروں کو امن امان کے قیام کےلیے اپنا کردار نبھانا چاہیے تھا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس افسوس ناک ہیں۔