عوام ش?ر ?و پان? اور بجل? س? محروم ?ر ن? والو? ?و مسترد ?ر?، حافظ نع?م الرحمن

247

                امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کی عوام پانی اور بجلی سے محروم کر نے والوں کو مسترد کر دیں۔ شہر کراچی کے مسائل کو بڑھانے میں ان حکمرانوں کا ہاتھ ہے جو کہ طویل عرصے سے کراچی پر مسلط ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے پیر کے روز جماعت اسلامی کے تحت شہر میں پانی اور بجلی کے بحران کے خلاف میٹرک بورڈ آفس چورنگی نارتھ ناظم آباد میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام پانی اور بجلی سے محروم کر نے والوں کو مسترد کر دیں۔ شہر کراچی کے مسائل کو بڑھانے میں ان حکمرانوں کا ہاتھ ہے جو کہ طویل عرصے سے کراچی پر مسلط ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکمران پانی کے بحران پر مگر مچھ کے آنسو بہانے کے بجائے عوام کو جواب دے کہ اپنے دورِ حکومت میں کراچی کے عوام کے لیے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر کیوں حل نہیں کیا گیا ۔ کے الیکٹرک نے معاہدہ نج کاری کے مطابق پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیوں نہیں کیا۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ پانی کے بحران کے حل کے لیے فوری طور پر وفاقی ھکومت رقم مختص کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے شرجیل میمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صاحب قوم کا پیسہ باہر بھیجنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں ۔

مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی ،مسلم لیگ ن کے رہنمااظہر ہمدانی ،جماعت اسلامی ضلع وسطی کے سیکریٹری محمد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مظاہرے میں شریک افراد نے پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ ز بھی اُٹھائے ہوئے تھے ۔مظاہرین نے پانی دو ،بجلی دو ورنہ کر سی چھوڑ دو سمیت دیگر نعرے لگائے ۔