م?ا? افتخار ?ا 14روز? جو??شل ر?مان?،و??ل ن? ضمانت ?? درخواست د?د?

205

نوشہرہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین کو پی ٹی آئی کارکن کے قتل کے الزام میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پیر کے روز اے این پی کے رہنما کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے تفتیش کے لیے افتخار حسین کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا۔

دوسری جانب میاں افتخار کے وکیل لطیف آفریدی نے اے این پی رہنماء کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدعی شیر عالم میاں افتخار کوایف آئی آرمیں نامزد نہ کرنےکابیان دیا، مدعی والد ،میاں افتخارحسین کو مجرم نہیں ٹھہرارہا تو عدالت انصاف کرے۔