ب?ارت م?? گرم? ، ?لا?ت?? 2200 س? تجاوز ?ر گئ??

212

نیودہلی: بھارت میں شدید گرمی کا وار جاری ہے گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی ، ہزاروں افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

انڈیا کے کئے صوبوں میں قیامت خیز گرمی کےوار جاری ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2200 سو سے تجاوز کرگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں آندھرا پردیش اور تیلگانہ میں ہوئیں جہاں اب تک 1520افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اس کے علاوہ اڑیسہ ، جھاڑکنڈ ، پلاؤ اور گجرات میں قیامت خیز گرمی نے متعدد افراد کی زندگی کا خاتمہ کیا ۔

محمکہ موسمیات کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والے مون سون میں تاخیر ہوگئی ہیں جس کے باعث گرمی میں اضافہ ہوا محمکہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل سے بارشوں کے سلسلے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی ہوجائے گی ۔

واضح رہے کی انڈیا میں 1995 میں شدید گرمی کے باعث 1677 ہلاکتیں ہوئیں تھی جبکہ حالیہ گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز ہوگئی ہیں ۔