دفترخارجہ نے بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے اس بیان پر کہ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی صورت قبول نہیں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا بھارتی وزیرخارجہ کے بیان سے خطے میں امن وامان کی صورتحال کشیدہ ہو سکتی ہے لہٰذاہ بھارتی حکام کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔