سانح? مستونگ م?? ملوث ملزمان ?و نشان عبرت بنا?ا جائ?، محمد حس?ن محنت?

228

 جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے حکومت سے  مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کھوکھلے دعووں کے بجائے سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو قانون کی پکڑ میں لاکر عبرت کا نشانہ بناکر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ مزدوروں کے بعد حالیہ انسانیت سوز واقعے میں را کے ملوث ہونے کا بیان دیکر حکومت اپنی ذمہ داری سے بری الزمہ نہیں ہوسکتی ہے۔ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولے کھیلنے والے انسانیت اورملک کے دشمن ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔  سانحہ مستونگ بلوچ پشتون لڑائی کراکے ملک میں خانہ جنگی کی منظم سازش اورپاک چین راہداری کو ناکام بنانے کیلئے دشمن کی چال بھی ہوسکتی ہے۔ دشمن کا کام تو اپنے مخالف کو ہر موڑ پر عدم استحکام کرنے کی کوشش ہوتا ہے۔ مگر اس ساری صورتحال میں حکومت اورہمارے ادارے کہا سو رہے ہیں؟

محمد حسین محنتی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اس وقت بارود کے ڈھیر پرکھڑا ہے،بلوچ عوام کو باغی بنانے اوردشمن ملک کو مداخلت کا موقع فراہم کرنے والی پالسیوں پر بھی نظر ثانی کرکے ازسرنو منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کی عوام کے حقوق کو دیوار سے لگانے کی بجائے بلوچستان کے عوام کا ساحل اور وسائل پرحق حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی میں انکوبھی بھرپور موقع دیا جائے۔ بلوچستان پیکیج کے اعلان سمیت موجودہ حکومت نے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔