پا?ستان طالبان ?? پنا? گا??? ختم ?ر??، افغان صدر

233

کابل: افغانستان نے ایک بار پھر پرانا وطیرہ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوری طور پر طالبان کی پناہ گاہیں ختم کریں اور پاکستان میں موجود قیادت طالبان قیادت کو گرفتار کریں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے حالیہ افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں پاکستان طالبان ملوث ہے اور سرحد پار سے دہشت گردی کو فروغ دے رہیں ہے ۔

خط کے مندرجات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان فی الفور مبینہ طور پر کوئٹہ اور پشاور میں مقیم طالبان کی قیادت کو گرفتار یا نظر بند کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حقانی گروپ کے ارکان افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہیں ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں عسکری قیادت اور غیر ملکی افراد پر حملوں میں اچانک تیزی آگئی ہیں جس کے باعث افغان صدر سخت پرشانی کا شکار ہیں ۔

یاد رہے کہ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں ماہ سیکیورٹی نظام کو مذید مؤثر بنانے کا معاہدہ طے پایا تھا معاہدہ طے پانے کے بعد سے افغان صدرکو اندرونی اور بیرونی طور پر شدید دباؤ کا سامنا ہے ۔