سرما?? ?ار? ب??ان? ?? لئ? گ? گورنس پر ?ام ?رنا ?وگا، ?راچ? چ?مبر ا?ف ?امرس

231

کراچی: کراچی چیمبر آف کانفرنس کے صدر افتخار وہرا کا کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئےبیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگےاور قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع زرائع موجودہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جی ڈی پی گروتھ ریٹ بہتری کی جانب گامزن ہے جس میں نجی سرمایہ دار اہم کرداراداکررہے ہیں،ہمیں صرف گڈگورننس کی ضرورت ہے جس سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی اور انڈسٹریز کی ترقی ممکن ہوگی۔

نئے آنےو الے بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیا بجٹ کوعوام دوست بنایا جائے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں۔