ب?ارت? وز?رخارج? ن? پا? چ?ن اقتصاد? را?دار? منصوب? ?? مخالفت ?رد?

237

بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے چین سفیر کو طلب کر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے انڈین کو یہ منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج اپنے دفترمیں چینی سفیر کو طلب کر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کو یہ منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ کے دوران چینی حکمرانوں پر واضع کر دیا تھا کہ ہم اس منصوبے کے سخت خلاف ہیں جبکہ چین میں تعینات بھارتی سفیر نے بھی چینی حکومت سے احتجاج کیا تھا۔ واضع رہے کہ پاکستان کی جانب سے متعدد مرتبہ بھارت کو تنبیہ کی جا چکی ہے کہ وہ داخلی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔