م?ا? افتخار?? گرفتار? مقدم? ?? اندراج پر?وئ? ، ?? آئ? ج?

200

ڈی آئی جی مردان کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں میاں افتخار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سعید خان وزیر کا کہنا تھا میں افتخار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے وقت پولیس پر کوئی دباؤ نہیں تھا ۔ میاں افتخار حسین کے محافظ نے فائرنگ کی جس سے نوجوان جاں بحق ہوا ۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا مقتول کے والد کی مدعیت میں میاں افتخار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس بنا پر میاں افتکار حسین کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کے جشن کے دوران کی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں ، میاں افتخار حسین کے مقدمے کی مزید انکوائری فوٹیجز دیکھ کر کی جائیں گی۔